شرعی سزائیں نافذ ہو جا ئیں تو وطن عزیز سے قتل وغارت اغواء چوری جیسے جرائم کا خاتمہ ہو جا ئیگا‘ جمعیت علماء اسلام (س)

جمعرات 12 مارچ 2015 23:01

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا ہے کہ شرعی سزائیں نافذ ہو جا ئیں تو وطن عزیز سے قتل وغارت اغواء چوری جیسے جرائم کا خاتمہ ہو جا ئیگا اور ملک امن گہوارہ بن جا ئے گا،حکمران اسلامی ممالک کا اجلاس بلائیں اور گستاخوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارجے یو آئی لاہورکے صدر مولانا عبدالرب امجد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ، ناظم اعلیٰ مولانا اعظم حسین،مولانا نواز سندھو، قاری اسلم صدیقی،قاری واحد بخش،مولانا طیب منیر ہزاروی،مولانا محمد ایوب مولانا عبدالروف ربانی،علامہ عبدالرحمن اویسی سمیت دیگر نیگفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شرکاء نے کہاہے کہ اگر آج رسول اللہ ﷺ کے اسوئہ حسنہ کو اپنالیا جائے تو ملک و قوم اورعالم اسلام کے تمام مسائل پر قابوپایا جاسکتا ہے جب تک مسلمان حضور نبی کریمﷺ کے نظام رحمت پر علم نہیں کرتے دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وقارآپ کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی حاصل کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں