سیشن کورٹ شیخوپورہ میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے میں ملوث ملزم کو دو مرتبہ سزائے اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعرات 12 مارچ 2015 23:20

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سیشن کورٹ شیخوپورہ میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے میں ملوث ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پر عدالت کے روبرو د تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چالان پیش کیاجس کے مطابق ملزم نیازنے سیشن کورٹ شیخوپورہ 2014میں فائرنگ کرکے ایک شہری اسحاق کو قتل کردیاتھا ۔ تفتیش میں ملزم قصور وارپایاگیا ۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے بتایاکہ الزامات بے بنیاد ہیں ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو دومرتبہ سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں