ماں باپ اور اساتذہ کا فرما بردار ہی زندگی میں کامیابیاں حاصل کرتا ہے ، صدیق الفاورق،

آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت نے ملک میں نہ بھولنے والی داستان رقم کی ہے،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

جمعرات 12 مارچ 2015 23:22

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت نے ملک میں نہ بھولنے والی داستان رقم کی ہے ،اور معصوم بچوں کے لہو سے روشن ہونے والے علم کے چراغ کو ہم کبھی بجھنے نہیں دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بے نظیر شہید ٹرسٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول صدیق پورہ بادامی باغ کی تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ ماں کا مقام لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا جسکے قدموں تلے جنت ہو اسکا مقام ِ عزت کیا ہو گا ،ماں باپ اور اساتذہ کا فرما بردار ہی زندگی میں کامیابیاں حاصل کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارو ں کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں اساتذہ کے ریفریشر کورسز ، ورکشاپ اور خصوصی صلاحیتوں کی تربیت دی جائے گی جبکہ سائنس سمیت دیگر اہم مضامین کے لیے ٹیچر ز تعینات کی جائیں گے ،بلڈنگ اور کمروں کی کمی کو دور کرنے سمیت دیگر اہم مسائل جلد از جلد حل کرنے کے علاوہ اداروں کی بلڈنگ کی بہترین تنزئین وآرائش کی جائے گی ،انہوں نے سکول کی سالانہ تعلیمی کارکردگی سمیت دیگر شعبوں کی سرگرمیوں، ڈسپلن و انتظامات کی تعریف اور پرنسپل کے اقدامات کو سراہا ، جبکہ ملی نغمہ چاند میری زمین پھول میرا وطن پیش کرنے والے بچوں ،کشمیریوں کے حالات پر پیش کیے جانے والے خاکہ اور معروف رومانوی ہیر رانجھا کا خوبصورت کردار پیش کرنے والوں طلباء اور ٹریننگ دینے والی ٹیچرز کی ٹیم کوپچاس پچاس ہزا رجبکہ دیگر خاکے اور ملی نغمے پیش کرنے والوں کو پچیس پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ،سکول کی پرنسپل مسز ام کلثوم نے اپنے ادارہ کی سالانہ تعلیمی کارکرگی سمیت دیگر شعبوں کی بابت مکمل رپورٹ پیش کی اور سکول کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جبکہ آخر میں ،چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق نے مختلف کلاسز کی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات و اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پرنسپل عائشہ ڈگری کالج مسز بشریٰ مجاہد،پرنسپل ٹرسٹ ماڈل جمشید مرزا ،پی آر او عامر حسین ہاشمی،اسسٹنٹ ٹو چیئر مین گلریز چوہدری ،مسز شاہین ،سعدیہ حفیظ ،مسز دلشاد سمیت دیگر اساتذہ اور افسران سمیت بچوں اور انکے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں