سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے دائردرخواست خارج کردی

جمعرات 12 مارچ 2015 23:23

سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے دائردرخواست خارج کردی

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے دائردرخواست خارج کردی ۔گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہو ر ر جسٹری میں سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹرجسٹس شیخ عظمت سعید پرمشتمل دورکنی بنچ نے شہری رانا عتیق کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ لاہورہائیکورٹ نے تمام درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کاحکم دیا لیکن چیف سیکرٹری اور محکمہ اوقاف کی طرف سے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جبکہ ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری اور محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کے خلاف درخواست دائر کی گئی لیکن اسے خارج کردیا گیا ۔

استدعا ہے کہ درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کاحکم دیا جائے ۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنا ممکن نہیں ۔دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں