ا مید ہے موسم گرما میں شہروں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ‘ راشدہ یعقوب شیخ

جمعہ 13 مارچ 2015 13:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی بچت کے لئے اقدامات کئے جائیں، ا مید ہے کہ موسم گرما میں شہروں میں لوڈ شیڈنگ 6 گھنٹے سے زائد نہیں ہوگی اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جامشورو میں بجلی کے دو منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے اور جن کی فی کس پیداوار 660 میگاواٹ ہوگی۔

مالیاتی انتظامات کر لئے گئے ہیں اور پراجیکٹ عالمی مسابقتی بولی کے بعد شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جا ئے گا تاکہ قومی گرڈ میں جلد از جلد 1320 میگاواٹ بجلی شامل ہو سکے مشترکہ منصوبہ کی طرح لاگت کی بحالی کے طریقہ کار اور ریلوے فریٹ کارپوریشن کے ساتھ ایکویٹی شرکت کے جائزہ کا فیصلہ کیا گیا ہے 3600 میگاواٹ کے ایل این جی کے حامل پاور پلانٹ پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے# گزشتہ سال کے اسی وقت کی نسبت موسم گرما تک سسٹم میں 1500 میگاواٹ کی مزید بجلی دستیاب ہوگی جس میں گدو کے ذریعے 750 میگاواٹ، نندی پور کے ذریعے 425 میگاواٹ، ونڈ پاور کے ذریعے 150 میگاواٹ اور سولر انرجی کے ذریعے 100 میگاواٹ بجلی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں