لاہور ہائی کورٹ کی سکیورٹی پر تعینات 6 اہکار معطل

جمعہ 13 مارچ 2015 15:27

لاہور(اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : لاہور ائی کورٹ میں گذشتہ روز ایک شہری چاقو لے کر داخل ہوا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ کے چیف سکیورٹی آفیسر نے سکیورٹی پر مامور 6 اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا اعلان کر دیا ہے، چیف سکیورٹی آفیسرکا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اگر سکیورٹی اہکار چوکنا رہتے تو شہری چاقو لے کر کبھی بھی احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہو سکتا تھا، معطل کیے جانے والے اہلکار ہائی کورٹ کے مین گیٹ کی سکیورٹی پر تعینات تھے جن میں محمد امین، خالد، اکبر، سرور، عباس اور شاہد شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں