پنجاب یونیورسٹی ،118ویں اتھلیٹکس میٹ اختتام پذیرپنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے ٹیم ٹرافی جیت لی
جمعہ 13 مارچ 2015 19:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ 118ویں سالانہ اتھلیٹکس میٹ 2015ء کی اختتامی تقریب پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ۔ مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے 189پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹیم ٹرافی جیت لی جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فرحان حیدر نے 41پوائنٹس کے ساتھ بہترین اتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک ،قائم مقام ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی ، چیئر مین ہال کونسل ڈاکٹر محمد اختر،فرحت حسین صدیقی ،پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اپنے خطاب میں ڈاکٹر احسان نے کہا کہ کھیل ہماری زندگی کا اہم حصہ اور کھیلوں میں خوراک کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ محنتی انسان زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خود کو فٹ رکھیں تاکہ پاکستان کی ترقی کے لئے کام کر سکیں۔ شمسہ ہاشمی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ بالخصوص وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی خصوصی دلچسپی کے باعث یونیورسٹی میں کھیلوں کا معیار بلند ہو رہا ہے اور ہمارے طلبہ پرانے ریکارڈز توڑ رہے ہیں۔ دو روزہ 118ویں سالانہ اتھلیٹکس میٹ 2015ء میں ریس، ڈسکس تھرو، ہیمر تھرو، لانگ جمپ وغیر ہ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں اخوان سائنس کالج برکی نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج جھنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بعد ازا ں کامیابی پانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کینا ل روڈ پر عجیب و غریب لائٹس لگا کر عوامی پیسے کو ضائع کیا گیا،سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
شاہدرہ سے اغوا ہونے والی 8سالہ بچی باحفاظت بازیاب ،ملزمان گرفتار
حافظ آباد میں امام مسجد کی 5سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘سارہ احمد
لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں میں بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا، قرعہ اندازی عدالتی حکم ..
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
آئندہ بجٹ میں کم و بیش23 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی ‘ ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار شہید، اے ایس آئی زخمی،ایک ملزم ہلاک ، ایک زخمی
پنجاب حکومت کا اسموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ
چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
ملک میں یوریااور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س