سینئر اداکار جواد وسیم کی والد کی رسم چہلم ادا کر دی گئی ،مولانا طارق جمیل نے دعا کروائی

جمعہ 13 مارچ 2015 19:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) سینئر اداکار جواد وسیم کی والد کی رسم چہلم ادا کر دی گئی جس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے دعا کروائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینئر اداکار جواد وسیم کے والد کی رسم چہلم رشیدہ آباد آخری منٹ سٹاپ باغبانپور میں ادا کی گئی جس میں مقامی ایم این اے روحیل اصغر ، سینئر اداکار خالد عباس ڈار ، قوی خان ، نسیم وکی ، قیصر جاوید ، شاہد خان ، مجاہد رانا ، حنیف کویتی ، اسلم ماہی ،شکیل چن ، حاجی عبدالرزاق ، بابر باری ، جاوید کوڈو ، عرفان ہاشمی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے روح پرور بیان کیا جس کو سن کر لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔ بعد ازاں مولانا طارق جمیل نے جواد وسیم کے والد کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں