وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا معروف شاعرہ ادا جعفری کے انتقال پر اظہار تعزیت،

ادا جعفری منفرد طرز کی شاعرہ تھیں، مرحومہ کی اردو ادب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘وزیراعلیٰ

جمعہ 13 مارچ 2015 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف شاعرہ ادا جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں ادا جعفری کی ادبی خدمات کا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منفرد طرز کی شاعرہ تھیں جنہوں نے ادب کے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادا جعفری کی اردو ادب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں