دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تفریق کاروائی لائق تحسین ہے‘ علامہ عبدالخالق اسدی

جمعہ 13 مارچ 2015 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء)دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تفریق کاروائی لائق تحسین ہے،شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی و استحکام ناممکن ہے،وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو وضاحتیں پیش کرنا لمحہ فکریہ ہے،انتہا پسندوں کے ہاتھوں موجودہ حکمران یرغمال ہیں،پنجاب میں کالعدم تنظیمیں بدستور نفرتیں بانٹنے میں مصروف ہیں،جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،بھکر میں دن دہاڑے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد حملے کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پنجاب کے حکمران مخلص نہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ایم ڈبلیوایم پنجاب کی کابینہ اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ملک میں سب سے پہلے ہم نے آواز اُٹھائی،ہم نے ان قاتلوں اور درندوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا،نااہل سیاست دانوں نے اپنے مفادات کی خاطر دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع دیا،وقت پر ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہوتی تو ہزاروں پاکستانی ان درندوں کی بربریت کا نشانہ نہ بنتے،آج وقت کا تقاضا ہے کہ قوم ان ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہوں اور وطن عزیز سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں