پیپلزپارٹی والوں کو علی بابا اور چالیس چور کہنے والی ”(ن) لیگ “نے آج انکو گلے سے لگا رکھا ہے‘ پاکستان میں صرف تحریک انصاف ہی سٹیٹس کو توڑنا چاہتی ہے‘

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شیدکی مختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 13 مارچ 2015 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والوں کو علی بابا اور چالیس چور کہنے والی نیک لوگوں کی ”(ن) لیگ “نے آج انکو گلے سے لگا رکھا ہے ‘ پاکستان میں صرف تحریک انصاف ہی سٹیٹس کو توڑنا چاہتی ہے۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ پاکستان میں تمام وسائل موجود ہے صرف گورننس اور ایماندار قیادت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان آج تباہی کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امیر اور غر یب ایک ایسا جیسا صحت اور تعلیم کا میعار چاہتے ہیں مگر بد قسمتی ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے یہاں پر لوگوں نے سیاست کو کاروبا ر میں تبدیل کر دیا ہے مگر سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کر نیوالوں کانام لینے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف تحریک انصاف ہی سٹیٹس کو توڑنا چاہتی ہے اور تحر یک انصاف کی کا میابی پاکستان کے 18کروڑ عوام کی کا میابی ہے اور تحر یک انصاف ایک صوبے نہیں پاکستان کی جماعت ہے اور ہر صوبے میں مقبولیت اور ووٹ بنک بھی ہے اور عوام بھی عمران خان اور تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور کارکنان کسی بھی جماعت کے کارکنان ریڑھ کے ہڈی ہو تے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں