ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر34 افراد کے خلاف مقدمات درج،70 افراد گرفتار ،36 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 13 مارچ 2015 21:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 769مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر57 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,44,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

34افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر70افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے36افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں