واشنگ لائن ریلوے ملازمین کو دو سال سے ٹی ا ے نہ ملنے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ‘ترجمان ریلوے

جمعہ 13 مارچ 2015 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء ) ریلوے ترجمان نے گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کہ واشنگ لائن ریلوے ملازمین کو دو سال سے ٹی اے نہیں مل رہا کی وضا حت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اس سال ا ب تک ریلوے واشنگ لائن کے ملازمین کو ٹی اے کی مد میں34لاکھ کی ادائیگی کی جا چکی ہے اور کسی بھی ملازم کا ٹی اے واجب الادا نہیں ہے۔ایسی خبریں چند شر پسند عناصرمحکمے کو بدنام کرنے کیلئے شائع کرواتے ہیں لہٰذا یسی خبروں میں کوئی حقیقت اور صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں