عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں،نرگس فیض ملک،

رضا ربانی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کیا ہے،سابق پارلیمانی سیکرٹری

جمعہ 13 مارچ 2015 23:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) رضاربانی کا چےئر مین سینٹ منتخب ہونا خوش آئند ہے ۔رضا ربانی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کیا ہے وہ آمریت کے دور میں جمہوریت کی بحالی کے لئے تاریخ ساز جدوجہد کرتے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹ ٹکٹ ہولڈاور سابق پارلیمانی سیکرٹری رنرگس فیض ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اپنی قیادت سے ناراض ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اپنا چےئر مین سینٹ نہیں لاسکی ۔ ن لیگ نے اپنا چےئر مین سینٹ لانے کی بھر پور کوشش کی مگر اس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں کیوں کہ مسلم لیگ ن بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ن لیگ اپنے کارکنوں کے مسائل حل نہیں کرسکی یہ عوام کے مسائل کیا حل کرے گی ۔ ن لیگ تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں