صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے متعلقہ اداروں میں رابطے ناگزیر ہیں ، ڈاکٹر اشرف،
پاکستان کینو کی پیداوار میں سر فہرست ہے مگر اس کی ویلیٴوایڈیشن برازیل کی ایک کمپنی کر رہی ہے، چیئرمین پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن
جمعہ 13 مارچ 2015 23:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ستارہٴ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا کہ پاکستان میں علم کے بنیاد پر صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے انڈسٹری ِاکیڈیمیا اور آر اینڈ ڈی کے اداروں میں رابطے ناگزیر ہیں۔
پاکستان بنیادی طور پر زرعی ملک ہے ہم ابھی تک زرعی اجناس کی پیداواریت بڑھانے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں حالانکہ موجودہ زرعی پیداور میں ویلیٴوایڈیشن کی اشد ضرورت ہے۔ کینو سے لے کر گندم تک کی برآمد ہو رہی ہے اگر ہم نجی شعبہ کے ذریعے ویلیٴو ایڈیشن کا سلسلہ شروع کریں تو ہماری آمدنی میں زبردست اضافہ ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
ہم ابھی تک اپنی غذائی ضروریات کیلئے صرف مہنگی گندم پر انحصار کر رہے ہیں جبکہ اس مقصد کیلئے سستی مکئی کی پیداوار بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔
پاکستان کینو کی پیداوار میں سر فہرست ہے مگر اس کی ویلیٴوایڈیشن برازیل کی ایک کمپنی کر رہی ہے اس طرح حلال گوشت کے معاملے میں بھی پاکستان کیلئے ویلیٴو ایڈیشن کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے کہا کہ ہم 2 ارب کا چاول برآمد کرکے خوش ہیں حالانکہ پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہے۔ اس کے برعکس ہم 6 ارب کا خوردنی تیل درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے زرعی تحقیقی اداروں کو چاول اور گنے کے چکر سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریگولیٹری باڈی ہے اس کو اپنا یہ کردار ملک و قوم کے بہترین مفاد میں سر انجام دینے کیلئے درست فیصلے کرنا چاہیئں۔ اس موقع پر چیمبر سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا، نائب صدر انعام افضل خان، پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے چیئرمین ریحان نسیم بھراڑہ ، ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے راشد منیر، پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسنین بھی موجود تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار