لاہور ہائیکورٹ، اندرون شہر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت 03اپریل تک ملتوی
جمعہ 13 مارچ 2015 23:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ میں اندرون شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت 03اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی اور توہین عدالت کی درخواست میں03اپریل کیلئے نوٹسز جاری کردئیے۔ ۔محمداظہر صدیق ایڈووکیٹ نے آصف علی مرز ا کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں اندرون شہر میں غیر قانونی تعمیرات روک دیں تھیں اور قانون پر عملدرآمد کرنے کا کہا گیا تھا مگر ایسا نہیں ہورہا تھا دستاویزی ثبوت ساتھ لگای دی ہیں۔
جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وال سٹی کی اعلیٰ افسران کو پیسے دے کر تعمیرات جاری ہیں رہائشی گھر تعمیر کرنے کا NOCجاری کیا جاتا ہے اور وہاں پر غیر قانونی وتجارتی تعمیرات جاری ہیں ۔(جاری ہے)
جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے وال سٹی کے وکیل خرم چغتائی سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہورہا کیا غیرقانونی تعمیرات رک گئیں کیا رہائشی علاقوں میں تجارتی عمارتیں بنائی جارہی ہیں۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ رہائشی علاقوں میں کمرشل عمارتیں روک دی گئی ہیں ابھی تک صرف 30کمرشل مارکیٹ کے مالکوں نے رابطہ کیا ہے اور باقی کو 24مارچ تک کی تاریخ دی گئی ہے ۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وال سٹی اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کو علاقے میں غیر قانونی تعمیرات اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر اطلاع دی گئیں مگر یہ کام نہیں کررہا ان کے پاس مکمل سٹاف نہیں ہے نہ ہی بلڈنگ ریگولیشن بنائے ہیں جنا ب جسٹس سید منصور شاہ نے نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین سے استفسار کیا کہ بلڈنگ بائی لازکیوں نہیں بنے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ قانون کے پاس یہ سارا کچھ جاچکا ہے جلد ہی قانون پاس کردیا جائے گا۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ03سال ہوگئے ہیں وال سٹی کو بنے ہوئے اور اسی عرصہ کے دوران اندرون شہر کی حالت بگاڑدی گئی ہے صحافیوں نے غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی تو ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا رہائشی عمارت کی اجازت لیکر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں عدالت نے صائمہ خواجہ ایڈووکیٹ اور ایک تعمیراتی انجنئیر کو عدالتی معاون بنایا تھا انہیں وہاں بھیجا جائے اور وہ اس بات کی تصدیق کرلیں گے کہ کتنی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں وال سٹی اتھارٹی کے افسران ملے ہوئے ہیں ہمیں ان پر یقین نہیں جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ اندرون شہر میں کمرشل علاقے ہیں کیا اس کے علاوہ باقی علاقوں میں بھی تعمیرات جاری رکھی جاسکتی ہیں خرم چغتائی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی فیصلے پر ہر حال میں عملدرآمدہوگا اور کسی طرح کی بھی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہونگی ۔ جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالتی فیصلے کی عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت03اپریل تک ملتوی کردی اور وال سٹی اتھارٹی کوہدایا ت جاری کیں کہ عدالتی معاونین کو تمام عمارتوں کا معائنہ کرایاجائے اور عدالتی معاونین بھی آئندہ تاریخ پر رپورٹ داخل کریں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار