عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہے‘ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،
ختم نبوت دین کی اساس اوربنیاد ہے اورپورے کا پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے اردگردگھومتا ہے،مقررین کا اجتماعات سے خطاب
جمعہ 13 مارچ 2015 23:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجا ع آبادی،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا عبدالرزاق مجاہد،مولانا عمر حیات ،مولانا عبدالنعیم،مولانا محمد رفیق قصوری اور مولانا سعید وقار نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اوربنیاد ہے اورپورے کا پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے اردگردگھومتا ہے۔
عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہے۔حضور اقدسﷺ اللہ کے آخری نبی اورآخری رسول ہیں اس عقیدہ پرامت مسلمہ کے تمام افراد متفق ہیں،آپ ﷺکے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ کذاب،دجال اور مفتری ہے۔اس عقیدے پر قرآن پاک کی ایک سو آیات اور دو سو سے زائد احادیث دلالت کرتی ہیں۔(جاری ہے)
امت نے سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ عقیدہ ختم نبوت ایک بد یہی عقیدہ ہے جس پر کسی بھی د لیل کی ضرورت نہیں ہے ہر سلیم الفطرت اور سلیم العقل انسا ن اس با ت کو بخو بی جا نتا ہے کہ حضور خا تم النبین ﷺاللہ کے آخر ی رسول ونبی ہیں آپﷺ کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا ۔
اگر کو ئی نبوت کا دعوی کر ے تو وہ دجا ل اورکذاب تو ہوسکتا ہے نبی نہیں ہو سکتا ۔ ایک سو آیا ت قر آنیہ اور سینکڑو ں احا دیث مبا رک عقیدہ ختم نبوت پردال ہیں ۔ اس کے با وجو د ہر دور میں کچھ عقل و شعو ر سے عا ری لو گو ں نے اسلام کے اس اسا سی عقیدہ پر نقب لگا نے کی کو شش کی تو شمع ختم نبوت کے پر وانو ں نے اس فتنہ کا پھر پو رمقا بلہ کیا عقیدہ ختم نبوت کے لیے بارہ سو صحابہ نے جام شہادت نوش کیا۔َ 1953ء کی تحریک ختم نبوت جس کی قیا وت سید عطا ء اللہ شا ہ بخا ری کر رہے تھے اس تحریک میں غلا م قا د یا نی اور اس کے پیرو کا رو ں کو آئینی طو ر پر دا ئرہ اسلا م سے خا رج قرار دینے کے مطا لبہ پر دس ہزارمسلمانو ں نے اپنی جا نو ں کے نذرانے پیش کر کے صحابہ کرام کے دور کی یاد تازہ کردی ۔ شھدا ء ختم نبوت کی قربانیوں کی بر کت، اکا بر علماء کی مسلسل محنت اور قر بانیوں کے نتیجہ میں 4 197ء میں پا کستا ن کی دستور ساز اسمبلی نے طویل بحث مباحثہ کے بعدقادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قرار دے کر عقیدہ ختم نبوت کو آئینی و دستوری تحفظ دیا۔ 1984ء میں صدراتی آرڈینینس کے ذریعے قادیا نیوں کو اسلا می شعا ئر کے استعمال سے ردک دیا گیا یہ اسلام کی بہت بڑی فتح تھی، قادیانیوں نے آج تک اپنے آپ کو غیرمسلم اقلیت تسلیم نہیں کیا ۔کہا کہ مرزا غلام قادیانی نے عقیدہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی لیکن امت نے ہر محاذ پر اسکو شکست سے دوچار کیا۔علماء کرام نے عوام الناس سے وعدہ لیا کہ وہ ۴ اپریل کو ختم نبوت کانفرنس قصور کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حرام کی کمائی کھانے سے دعاقبول نہیں ہوتی ‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
پنجاب بھر میں 1434 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق ،1549زخمی ہوئے
وکلا پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے‘سابق صدر لاہور ہائی کورٹ
امت مسلمہ دنیاوی خرافات میں غرق ہوکر اپنی زندگی کا مقصد بھول چکی ہے‘فرز ند قبلہ اول میمون اسعد تمیمی ..
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملاوٹ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت
سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کو ملانے والے تباہ شدہ پل کی تعمیر شروع
یو ای ٹی لاہور میں ’’خلائی مشن سے خلائی ریسرچ تک‘‘کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے گمشدہ ذہنی معذور بزرگ ورثا سے ملوا دیا
شادی شدہ جوڑوں ،نوجوان نسل کو چھوٹے خاندان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے‘ثمن رائے ..
لاہورکا رہائشی نوجوان طالب علم پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل
سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل سے امریکی مشن قونصلیٹ اور اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام کے ماہرین کی ملاقات ..
لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل جج مقرر نہ کرنے پر ہائیکورٹ رجسٹرار کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین واقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل کر دیں