لاہور : لڑکیوں کو اغوا کے بعد مشرق وسطیٰ میں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث ہونے کے الزام میں لاہور کے علاقے سبزہ زار سے ایک دفتر پر چھاپہ مار کر چھ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے گروہ میں شامل افراد لڑکیوں کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر مڈل ایسٹ بھجواتے تھے جہاں ملک سے جانے والی خواتین سے کلبوں میں ڈانس کروایا جاتا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزمان سے 31 پاسپورٹ، لڑکیوں کی تصاویر معاہدے کے سٹام پیپر اور بڑی تعداد میں ڈی ویز ڈیز بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں