لڑکیوں کو اغواء کے بعد بیرون ملک فروخت کرنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے بعد لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کرنے والا چھ رکنی گروہ گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سبزہ زار کے علاقے میں چھاپہ مار کر چھ افراد کو گرفتار کیا جو کہ لڑکیوں کو نوکری کاجھانسہ دے کر مڈل ایسٹ بھجواتے تھے جہاں ملک سے جانے والی خواتین سے کلبوں میں ڈانس کروایا جاتاتھا۔ایف آئی اے نے ملزمان سے 31پاسپورٹ ،لڑکیوں کی تصاویر معاہدے کے سٹام پیپر اور بڑی تعداد میں ڈی وی ڈیز بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں