پنجاب حکومت اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار‘ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں کھانے میں استعمال ہونے والا گھی گوہر نایاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کھانے میں استعمال ہونے والے گھی کی قیمتوں میں کمی کے باعث پنجاب بھر میں گھی غائب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ملز مالکان نے گھی کی قیمت کم ہونے پر نئی قیمت میں گھی فروخت کرنے کی بجائے مارکیٹ میں گھی فروخت کرنا ہی بند کر دیا دوسری طرف جن دکانداروں کے پاس گھی موجود ہے انہوں نے بھی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کر دیا دکانداروں کا کہنا ہے کہ گھی ملوں سے پرانی قیمتون پر مل رہا ہے ہم قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتے۔

دوسری طرف گھی کی قیمت کم نہ کرنے پر پنجاب حکومت نے بھی گھی ملز اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور مہنگے داموں گھی فروخت کرنے والے 250 دکانداروں کو حراست میں لے لیا ہے اس کے علاوہ قیمتیں کم نہ کرنے پر 3 گھی ملز بھی سیل کر دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں