جب بزرگ اداکارائیں بھی خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہے‘ اداکارہ ریشم

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:09

جب بزرگ اداکارائیں بھی خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہے‘ اداکارہ ریشم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جب بزرگ اداکارائیں بھی خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہے‘ جن کے دن اللہ اللہ کرنے کے ہیں وہ اب بھی خود کو جوان کہہ کر فلموں میں کام کیلئے لوگوں کی منتیں کر رہی ہیں‘ مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا کوئی شوق نہیں صرف عزت اور شہرت چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ اداکارائیں جو کبھی کہیں ہوتی ہیں اور کبھی کہیں ہوتی ہیں وہ مجھ کو تنقید کر کے اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوششیں کرتی ہیں لیکن ان کا دور ختم ہو چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں