ہمیں خواتین کو اپنے جائز مقام کیلئے خود جدوجہد کرنی ہوگی ‘ فلمسٹار ثناء

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:34

ہمیں خواتین کو اپنے جائز مقام کیلئے خود جدوجہد کرنی ہوگی ‘ فلمسٹار ثناء

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ مردوں کے معاشرے میں عورت اور مرد کے درمیان فرق و امتیاز ختم نہیں کیا جاسکتا جو حقوق مرد کو حاصل ہے وہ عورتوں کو حاصل نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں وطیرہ بن چکا ہے کہ جب بھی عورت کا ذکر آتا ہے تو اسے بڑا مظلوم بنا کر پیش کیاجاتا ہے اگردیکھا جائے تو سب سے بڑا ادارہ عورت کا گھر ہوتا ہے مگر خواتین کو جائز حقوق حاصل نہ ہونے کے باعث ہماری خواتین سخت مایوسی کا شکار ہیں ، ہمیں خواتین کو اپنے جائز مقام کیلئے خود جدوجہد کرنی ہوگی ۔

ثناء نے کہا کہ مذہب اسلام میں عورت اور مرد کو برابری کامقام حاصل ہے مگر افسوس ہمارے معاشرے میں آج بھی بیٹی کی پیدائش کو پسند نہیں کیا جاتا ،تمام خواتین کو اس ٹرینڈ کو تبدیل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مل کر جدوجہد کرنی ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں