قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری،18مارچ کو تختہ دار پر لٹکا یا جائیگا

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) سیشن کورٹ لاہور نے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے 18مارچ کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ لاہور کی مقامی عدالت میں قتل کے مجرم اظہر محمود کی پھانسی کے حوالے سے سماعت کی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں بتایاگیا کہ اظہر محمود کی رحم کی اپیل صدر مملکت نے مسترد کر دی ہے ۔مجرم اظہر محمود نے گجرات میں دیرینہ عداوت پرسلیم نامی شخص کو قتل کر دیا تھا ۔ عدالت نے اظہر محمود کو18مارچ کو گجرات جیل میں پھانسی دینے کے احکامات دیتے ہوئے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں