حافظ عبدالرحمن مکی کے صاحبزادے اورحافظ محمد سعید کے بھانجے محمد احمد سپردخاک

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)جماعة الدعوةپاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کے صاحبزادے اورحافظ محمد سعید کے بھانجے محمد احمد کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں مریدکے کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ مرکز طیبہ مریدکے میں امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر ظفر اقبال،حافظ عبدالغفار المدنی، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا شمشاد احمد سلفی، مولانا مبشر احمد ربانی، مفتی عبدالرحمن عابد، کرنل (ر) نذیر احمد، مولانا نصر جاوید،حافظ عبدالرؤف،حافظ محمد مسعود،مولانا ابوالہاشم،محمد یحییٰ مجاہد ، حافظ خالد ولید، حافظ طلحہ سعید و دیگر شیوخ الحدیث، جید علمائے کرام ، دینی مدارس کے اساتذہ و طلبہ اور مختلف مکاتب فکر و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں