ایل ڈی اے نجی شعبے کے اشتراک سے شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن تک چھے کلو میٹر طویل ایکسپریس وے تعمیر کرے گا
ہفتہ 14 مارچ 2015 17:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نجی شعبے کے اشتراک سے شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن کا لاشاہ کاکو تک جی ٹی روڈ پر چھ کلومیٹر طویل ایکسپریس وے تعمیر کرے گی ۔ یہ سڑک راوی ٹال پلازہ سے شروع ہوکر امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ کے بعد رچنا ٹاؤن پر ختم ہوگی۔ یہ دورویہ ایکسپریس وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے تین تین لین پر مشتمل ہو گی جن کے درمیان میٹر و بس کے لئے دو لین پر مشتمل خصوصی راستہ بھی تعمیر کیاجائے گا ۔
سڑک کے دونوں طرف دو دو لین کی سروس روڈ بھی تعمیر کی جائے گی منصوبے کے تحت دو فلائی اوورشاہدرہ موڑ اور امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ پر تعمیر کئے جائیں گے جبکہ جڑانوالہ سے لاہو رآنے والے ٹریفک کی سہولت کے لئے شاہدرہ موڑ پر انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
سڑک کے ساتھ ساتھ 4نئے بس سٹیشن بھی تعمیر کئے جائیں گے جبکہ پہلے سے موجود ایک بس سٹیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ2014ء کے تحت یہ منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر تعمیر کرنے کے لئے مضبوط مالی حیثیت اور تعمیراتی صلاحیت کی حامل مقامی اور غیر ملکی پارٹیوں سے 15مئی2015ء تک اظہار دلچسپی طلب کر لئے ہیں۔ اس انتظام کے تحت نجی شعبہ منصوبے کی لاگت برداشت کرنے ‘ اس کی تعمیر اور دیکھ بھال اور اسے چلانے کا ذمہ دار ہوگا جس کے بدلے میں اسے 25سال تک ٹال وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات