انجینئرز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ڈیفنس روڈ نزد کاہنہ ریلوے سٹیشن کوکمرشل نیلامی سے روک دیا گیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے انجینئرز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ڈیفنس روڈ نزد کاہنہ ریلوے سٹیشن کوآج (اتوار)منعقدکی جانے والی کمرشل نیلامی سے روک دیا ہے کیونکہ یہ پلاٹ سکیم میں ترقیاتی کاموں کی ضمانت کے طور پر ایل ڈی اے کے پاس رہن شدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ انجینئرز ہاؤسنگ سوسائٹی کی نیلامی غیر قانونی ہے لہذا اس نیلامی میں شرکت سے اجتناب کریں۔ ایل ڈی اے نے مذکورہ سوسائٹی کے مالکان کو بھی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ اس غیر قانونی نیلامی کو منسوخ کر دیں اور تین دن کے اندر اندر ایل ڈی اے کے آفس میں آکر وضاحت پیش کریں بصورت دیگر محکمہ قانونی کارروائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں