سپریم کورٹ کے ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے‘میاں کامران سیف

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابا ت نہ ہونے سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں ،سپریم کورٹ کے ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے ،حکومتی پرنٹنگ پریسوں کی50کروڑ بیلٹ پیپرز بروقت چھاپنے سے معذرت بہانے بازیاں ہیں الیکشن کمیشن متبادل بندوبست کرے اور الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات بروقت کروانے کے لیے تمام انتظامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ مسلم لیگ ق بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز جو یونین کونسل کی سطح پر استعمال ہوتا تھا وہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ہاتھوں میں لیا ہوا ہے عوام اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں سے ترس گئے ہیں ذاتی پسند ناپسند کی بناء پر ترقیاتی فنڈز استعمال ہورہے ہیں اس لیے جلد از جلد بلدیاتی اداروں کو فعال ہونا از حد ضروری ہے تاکہ عوام اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام مکمل کرواسکیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی دور کا بلدیاتی نظام عوام کی آسانی کیلئے قائم کیا گیا تھا جسے موجودہ حکومت نے آتے ہی ختم کردیا اور تاحال عوام اپنے عوامی نمائندوں سے محروم ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں