جامع مسجد رحمت اللعالمین کے اسپیکر اتارنے پر سنی مجلس عمل کے قائدین اور کارکنوں کا تھانہ نواں کوٹ کا گھیراؤ

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) جامع مسجد رحمت اللعالمین ملتان روڈ کے اسپیکر اتارنے پر سنی مجلس عمل کے قائدین اور کارکنوں کا تھانہ نواں کوٹ کا گھیراؤ کر کے زبردست نعرے بازی کی گئی اس موقع پر سنی مجلس عمل کے چیئر مین پیر محمد افضل قادری ، علامہ خادم حسین رضوی، ڈاکٹر محمد عارف نعیمی، سید مختار رضوی، محمد صدیق قادری، سید خرم ریاض اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے تھانہ نواں کوٹ پولیس کی جامع مسجد رحمت اللعالمین ملتان روڈ لاہور میں جوتوں سمیت داخل ہو کر ہارن اتارنے کی زبردست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران دہشتگردوں کو پکڑنے کی بجائے مسجدوں پر چڑھائی کر رہے ہیں اور مساجد کے ہارن اتروا کر اذان کو بند کروانے کی سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہو کر مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی پولیس گردی کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے 17 مارچ کو داتا دربار سے ریگل چوک تک نکلنے والے پر امن ناموس رسالت مارچ کو سب وتاز کر کے ہمارے کارکنوں کو حراساں کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جیلوں اور گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں۔ 17 مارچ کو ناموس رسالت مارچ داتا دربار ریگل چوک تک ہر صورت نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ نواں کوٹ پولیس کے خلاف ممتاز وکلاء کا ایک پینل تشکیل دے دیا گیا ہے جو پولیس کی اس غنڈہ گردی کی FIR بھی درج کروائے گا اور پولیس کی اس غنڈہ گردی کے خلاف ہائی کورٹ میں ریٹ بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں