پاکستانی ڈرون براق پاکستان کے سائنسدانوں، انجینئرز اور دفاعی ماہرین کی بڑی کامیابی ہے ‘ لیاقت بلوچ ،
ایٹمی صلاحیت رکھنے والا ملک لاتعداد خطرات سے دوچار ہے ، لیزرگائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی پاکستان کی ضرورت ہے
ہفتہ 14 مارچ 2015 23:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاکستانی ڈرون براق پاکستان کے سائنسدانوں، انجینئرز اور دفاعی ماہرین کی بڑی کامیابی ہے ، ایٹمی صلاحیت رکھنے والا ملک لاتعداد خطرات سے دوچار ہے ، لیزرگائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی پاکستان کی ضرورت ہے ۔ ٹیم کی انتھک کوششوں اور قومی خدمات پر پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ، پاکستان کے ماہرین نے پھر ثابت کر دیاہے کہ پاکستان ہر نعمت اور صلاحیت سے مالا مال ہے صرف عزم اور ہدف کے حصول کا جذبہ ہوناچاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہو ر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی میں امن پوری قوم کا مطالبہ ہے ۔ ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان ، بے گناہ انسانوں کے قتل عام کا سدباب ناگزیر ہے ۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر جرائم پیشہ افراد کو سرپرستی دے کر اپنے اندر ناسور پال لیے ہیں اسی وجہ سے ایم کیو ایم سیاسی جمہوری یا پارلیمانی گروہ ہونے کی بجائے ایک فاشسٹ گروہ ہے۔
ایم کیو ایم کے گرفتار مجرم نے آج جو گھناؤنے انکشافات کیے ہیں ا س سے سننے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں اور ایم کیو ایم کے فاشسٹ گروہ ہونے میں کوئی شبہ نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی ، قانونی اور ریاستی اقدامات کے ساتھ کراچی کے عوام کو کربناک حالات سے نجات دلائی جائے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت چینی ، تیل ، کپاس ، گنا کے بحران کے بعد اب خوردنی تیل کے بحران کی ذمہ دار ہے ۔ ہر معاملے کو طاقت سے حل کرنا غیر جمہوری اور غیر اقتصادی رویہ ہے ۔ ریاستی اور حکومتی طاقت سے ہر مسئلہ کا حل بڑا خطرناک ہوگا ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی لازماً ہونی چاہیے لیکن اس کے لیے حکومت درست سمت میں درست بنیادوں پر اقتصادی اقدامات کرے ۔ گھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے حکومت اور مل مالکان حقائق اور عوام کو ریلیف کی بنیاد پر مسائل حل کریں ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار