لاہور،چرچ میں دھماکے،4افراد جاں بحق،25افراد زخمی

اتوار 15 مارچ 2015 11:57

لاہور،چرچ میں دھماکے،4افراد جاں بحق،25افراد زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2015ء) لاہور میں مسیحی برادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنا دیا گیا، یوحنا آباد میں چرچ میں دُعائیہ تقریب کے دوران بم دھماکہ ہوا جس میں فوری طور پر 4افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بم دھماکے یوحنا آباد میں چرچ اور اس سے ملحقہ سکول میں ہوئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں