انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں کل 12 شہروں میں ٹرائلز لئے جائیں گے

اتوار 15 مارچ 2015 12:24

انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں کل 12 شہروں میں ٹرائلز لئے جائیں گے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں کل بارہ شہروں میں ٹرائلز لئے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انڈر سکسٹین ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

یکم ستمبر 1998 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کر سکتے ہیں۔پی سی بی کے ٹرائلز میں شرکت کے لئے نادرا کا ب فارم ساتھ لانا لازمی ہوگا۔ٹرائلز سولہ سے اٹھارہ مارچ تک لیئے جائیں گے۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوچز لیہ،،اسلام آباد،،گجرات،،سیالکوٹ،،گوجرانوالہ،،فیصل آباد،،سرگودھا،،چمن،،کوئٹہ،،سبی،،نصیر آباد اور فاٹا میں اوپن ٹرائلز لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں