جماعت الحرار نے یوحنا آباددھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

اتوار 15 مارچ 2015 15:53

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء)انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ونگ جماعت الحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے لاہور میں یوحنا آباد کے علاقے میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دھماکوں کے بعد لاہور جنرل ہسپتال میں موجود شدید زخمیوں میں سے 10بچوں3خواتین سمیت50 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بچوں اور خواتین سمیت22 کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں