یوحناآباد چرچ دھماکہ، مشکوک نوجوان کو علاقے میں ایک دن پہلے دیکھا گیا

اتوار 15 مارچ 2015 15:53

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء)بستی یوحناآباد میں واقع کرائسٹ اور کیتھولک گرجا گھروں میں خودکش حملوں کے عینی شاہدین کے مطابق دونوں دھماکوں میں نوے فیصد مماثلت پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں حملہ آور باریش،لمبے بالوں والے ،دونوں نے پہلے فائرنگ کی اور سیکورٹی کارڈ کے روکنے پر خودکش کو دھماکے سے اُڑایا۔ یوحنا آباد میں واقع کیتھولک چرچ کے گیٹ پر پر ہونے والے حملے کے عینی شاہد کے مطابق ایک دن پہلے ایسے ہی مشکوک نوجوان کو علاقے میں دیکھا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں