ایم پی اے نصر اللہ زیرے کی گھر پر فائرنگ قابل مزمت ہے ،صوفی محمد عالم شادادزئی

اتوار 15 مارچ 2015 16:09

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) عیسائیوں کے ادارے وائس آف کرسچئن کے ڈائریکٹر سیموئیل پیارا اور سابق وفاقی وزیر اکرم مسیح گل نے کہا ہے کہ یوحنا آباد میں دھماکہ پنجاب حکومت اور ہماری فورسز ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

پہلے سے تھریٹ ملنے کے باوجود پنجاب حکومت نے عدلیہ کو رپورٹ دی تھی کہ ہم سکیورٹی کے حوالے سے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے اور ان کی مکمل سکیورٹی پنجاب حکومت کرے گی لیکن وہاں صرف 2 پولیس اہلکار پہنچنے جو وہاں ڈیوٹی کے بجائے ساتھ ہوٹل پر کرکٹ میچ سے محظوظ ہوتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لاء اینڈ آرڈر کا رونا رونے والی ایجنسیاں اور پنجاب حکومت کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے حالات رہے تو کون کس کا تحفظ کرے گا۔ حکومت صرف ڈرامے بازی کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں