لاہور ،یوحنا آباد میں 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے‘ 60 کے قریب زخمی،مشتعل عوام نے دو نوجوانوں کو شدید زد وکوب کیا‘ ان پر لکڑیاں اور پٹرول ڈال کر آگ لگا دی،”ہم بے گناہ ہیں، ہم پر ظلم نہ کرو“ جھلس کر مرنیوالوں کی دہائی، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

اتوار 15 مارچ 2015 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 60 کے قریب لوگ زخمی ہیں۔ زخمیوں میں کئی لوگوں کی حالت نازک ہے اور ان کو سروسز، جنرل اور جناح ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے اور لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کے وقت چرچز میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ 2 افراد نے مختلف اطراف میں فائرنگ کر کے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور کارروائی سے روکے رکھا اور 2 افراد کو پکڑ کر آگ لگا دی۔ یوحنا آباد میں بم دھماکے کی جگہ پر مظاہرین نے فیروزپور روڈ پر پولیس کی موجودگی میں 2 افراد کو زندہ جلا دیا۔ مظاہرین کے غم و غصہ کی وجہ سے پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی۔ پولیس کی موجودگی میں عوام نے دونوں جوانوں کو شدید زد و کوب کیا اور ان پر لکڑیاں ڈالیں پھر ان پر پٹرول ڈال کر ان کو زندہ جلا دیا۔ مرنیوالے دونوں اشخاص چیخ و پکار کرتے رہے اور کہتے رہے کہ ہم بے گناہ ہیں ہم پر ظلم نہ کرو لیکن پولیس کی موجودگی میں یہ دونوں افراد آگ لگنے کے باعث جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں