دھماکے کے وقت چرچ میں موجود تمام افراد روزے سے تھے اور دعائیہ تقریب میں مصروف تھے‘ عینی شاہدین

اتوار 15 مارچ 2015 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں بم دھماکے کے عینی شاہدین کے مطابق چرچ میں موجود تمام افراد روزے سے تھے اور اپنی دعائیہ تقریب میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی اور پھر چرچ کے مین دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکہ زوردار تھا‘ پولیس والے ہماری سکیورٹی کی بجائے ہوٹل میں کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے۔ اگر پولیس اہلکار موجود ہوتے تو اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حکومت نے اگر ان حالات میں ہماری سکیورٹی کا بندوبست کیا ہوتا تو ہم اس نقصان سے بچ سکتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں