(ن) لیگ کے نو منتخب سینیٹرز پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان نے وزارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا‘ صدر ممنون نے حلف لیا

اتوار 15 مارچ 2015 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب سینیٹرز پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان نے وزارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا‘ صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایوان صدر میں سادہ مگر پر وقار تقریب میں صدر مملکت نے پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان سے وزارت کا حلف لیا ۔ حلف اٹھانے کے بعد دونوں سینیٹرز وزراء بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور مشاہد اللہ خان ماحولیاتی تغیرات کے وفاقی وزیر تھے تاہم ان کی سینٹ کی مدت ختم ہونے ان کیلئے دوبارہ حلف اٹھانا ضروری تھا اس لئے صدر مملکت نے ان سے دوبارہ وزارت کا حلف لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں