خود کش دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی میتیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ،میاں بیوی عبید اور امبرین کی میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے میاں چنوں بھجوا دی گئیں

اتوار 15 مارچ 2015 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں مسیحی عبادتگاہوں کے باہر ہونیوالے خود کش دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی میتیں جناح ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے میاں بیوی عبید اور امبرین کی میتیں انکے آبائی علاقے میاں چنوں کے لئے روانہ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد میں مسیحی عبادتگاہوں کے باہر ہونیوالے خودکش دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں سے جاں بحق ہونے والے 15افراد کی میتیں پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کی گئی اور یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد لواحقین میتوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے لے کر گھروں کو روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایدھی میڈیا سیل کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چونگی امر سدھو کے دو کزن شیخ محمد صادق اورشیخ محمد رمضان ،ندیم حسین یوحنا آباد‘ پولیس کانسٹیبل راشد نشترکالونی‘ زاہد یوسف یوحنا آباد‘ الیاس بھٹی شیر شاہ کالونی‘ عبد المجید شیر شاہ کالونی‘ موسی تنویر ‘ آکاش مسیح یوحنا آباد‘ شہزاد مسیح بھٹہ چوک‘ سکیورٹی گارڈ جیمز مسیح ‘ دس سالہ ابھیشک سرفراز اور جنرل ہسپتال کے آئی وارڈ میں بطور نرس فرائض سر انجام دینے والی امبرین اور اسکا شوہر عبید شامل ہیں دونوں کی میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے انکے آبائی گاؤں میاں چنوں روانہ کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں