گرجاگھروں پر دہشت گرد حملے پاکستان اور اسلام دشمنوں کی گھناوٴنی سازش ہے ‘ پاکستان جمہوری اتحاد

پیر 16 مارچ 2015 13:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے یوحنا آباد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرجاگھروں پر دہشت گرد حملے پاکستان اور اسلام دشمنوں کی گھناوٴنی سازش ہے جسکا ایک مقصدملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنا بھی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی آئین اقلیتوں کو ہر قسم کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے جان ومال اور آبرو کے تحفظ کیلئے نہ صرف موٴثر آواز اٹھائی بلکہ قومی پرچم میں بھی سفید رنگ کو شامل کیا گیا جو پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئے امن وآشتی اور تحفظ کی مستند ضمانت ہے،مسیحی عبادت گاہوں پر دہشت گرد حملے کرنیوالوں کا اسلام سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے،یہ عناصر پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے معصوم اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں،پاکستان جمہوری اتحاد سانحہ یوحنا آباد میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردوں کو انکے منطقی انجام سے دوچار دیکھنے کی خواہاں ہے اور آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کو ملک کے20کروڑ عوام کی مکمل حمایت اور تائید حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں