دین اسلام پر امن اور سلامتی کا دین ہے‘حافظ سجاد خان موسیٰ

پیر 16 مارچ 2015 13:58

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)دین اسلام پر امن اور سلامتی کا دین ہے دنیا کی سب سے لمبی سائیکل پر امن کے پیغام کو پھیلانے کیلئے نکلا ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار 48فٹ لمبی سائیکل پر لاہور سے اسلام آباد جانے والے حافظ سجاد خان موسیٰ نے گزشتہ روز کامونکے پہنچنے پر صدر یونائیٹڈ پریس کلب رانا محمد ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ میں جس سائیکل پر سفر کیلئے نکلا ہوں وہ دنیا کی سب سے لمبی سائیکل ہے اور امن کے پیغام کو عام کرنے کیلئے سائیکل پر سفر کررہاہوں،انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت یا کوئی ادارہ میری سرپرستی کرے تو وہ منفرد اشیاء بنا کر ورلڈ ریکارڈ اپنے ملک پاکستان کے نام کر سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں