دہشت گردی ختم کرنے میں حکومت کا عزم نظر نہیں آ رہا‘ اعتزاز احسن

پیر 16 مارچ 2015 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ گرجاگھروں پرحملہ بزدلانہ اور قابل مذمت کارروائی ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے ، دو مشتبہ افراد کو زندہ جلانا درست اقدام نہیں،واقعہ سے مسیحی برادری کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومتی بصیرت نظر نہیں آتی،دہشت گردی ختم کرنے میں حکومت کا عزم نظر نہیں آ رہا،عوام ذہنی دبا ؤکا شکار ہیں،خود ہی ڈاکو پکڑتے ہیں اور تشدد کرکے مار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو افراد کو زندہ جلانے کے واقعہ پر میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے، واقعہ سے عیسائی برادری کیلئے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں