حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے،گرجا گھروں پر حملے قابل مذمت ہیں ‘ افتخار حسین

پیر 16 مارچ 2015 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کا اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں افتخار حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایچ آر ڈبلیو ایف کے نائب صدر فیاض سراج خان ،جنرل سیکرٹری افتخار محمود خان ،جوائنٹ سیکرٹری شاہد پرویز ،انفارمیشن سیکرٹری سید تقسیس فاطمی،خزانچی اقبال ہاشمی سمیت ممبران ندیم افتخار،علامہ اطہر مشہدی ،محمد محسن اور محمد رفیق نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے یوحنا آباد کے کیتھولک اور کرائسٹ چرچ کے قریب ہونے والے خود کش دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گرد انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں، بھارت عالمی دہشت گرد امریکا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹوں کی مدد سے پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا رہا ہے دشمن ممالک دہشت گردی کے واقعات کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر کے نا کام ریاست ڈکلےئر کرانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر تے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں