مشیر صحت پنجاب کی حیدر علی مرزا مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارتعزیت

پیر 16 مارچ 2015 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق مجلس وحدت المسلمین کے لیڈر اور وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر حیدر علی مرزا کے گھر گئے اور ان کے بیٹے امیر عباس مرزا اور دیگر اہل خانہ سے حیدرعلی مرزا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے مختلف مسالک کے مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی، اتحاد اور ملی یکجہتی کے لیے حیدر علی مرزا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی مرزا نہایت وضع دار شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کی بات کی اور ہمیشہ فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور اتحاد برقرار رکھنے کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں- خواجہ سلمان رفیق نے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز بھی مشیر صحت کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سیکرٹری ہوم پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے گھر بھی گئے اور سیکرٹری ہوم سے ان کے والد مرحوم کرنل(ر) سلیمان خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں