تحفظ ناموس رسالت مارچ کل ہو گا تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ‘ سنی مجلس عمل

پیر 16 مارچ 2015 17:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سنی مجلس عمل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ سید مختار اشرف رضوی نے کہا ہے کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں مساجد سے سپیکر اترواکر اذان کی آواز کو محدود کرنے، علمائے کرام پر ناجائز مقدمات بناکر ان کی ناجائز گرفتاریاں کرنے، قانونِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں غیر ملکی مداخلت کرنے پر سنی مجلس عمل کے زیر اہتمام کل ( منگل )کو 1 بجے دوپہر داتا دربار سے ریگل چوک تک نکلنے والے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ میں علماء ومشائخ ، مدارس ، اہلسنت تنظیموں کے قائدین آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں