یوحنا آباد دھماکوں کے مزید دو زخمی چل بسے ‘ مجموعی تعداد 17ہو گئی

پیر 16 مارچ 2015 17:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں مسیحی عبادتگاہوں کے باہر ہونیوالے خود کش دھماکوں کے مزید دو زخمی چل بسے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد17ہو گئی ۔

(جاری ہے)

60سالہ برکت مسیح اور 25سالہ خوشی مسیحی خود کش دھماکوں میں شدید زخمی ہونے کے بعد جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ذرائع کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج کئی زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔یاد رہے کہ اتوار کے روز یوحنا آباد میں مسیحی عبادتگاہوں کے باہر ہونیوالے دو خودکش دھماکوں میں 15افراد جاں بحق جبکہ 80سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں