لاہور: مظاہرین کے ہاتھوں جلایا گیا شخص ‘نعیم’ تھا

پیر 16 مارچ 2015 18:39

لاہور: مظاہرین کے ہاتھوں جلایا گیا شخص ‘نعیم’ تھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) لاہور میں گرجا گھروں پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں قتل ہونے دو افراد میں سے ایک کی شناخت نعیم کے نام ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتول نعیم کے بھائی سلیم نے لاہور کے تھانہ نشتر کالونی میں ایک درخواست درج کروائی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا ایک شخص ان کا بھائی ہے جس کا نام نعیم تھا۔

(جاری ہے)

سلیم کی جانب سے اپنے بھائی کی تصویر بھی درخواست کے ساتھ پولیس کو جمع کروائی گئی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ نعیم شیشہ کاٹنے کا کام کرتا تھا اور احتجاج کے دوران مشتعل افراد کے ہتھے چڑھ گیا۔ درخواست میں مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشتعل افراد نے نہ صرف ان کے بھائی کو قتل کیا بلکہ ان کی لاش کو زندہ جلایا۔ گزشتہ روز لاہور کے گرجا گھروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے دو افراد کو تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد جلا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں