لاہورہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،حلف اٹھانے والوں جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس عالیہ نیلم ،جسٹس عاطر محمود اورجسٹس شاہد بلال شامل ہیں

پیر 16 مارچ 2015 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء)لاہورہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔لاہورہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں کی حلف برداری کی تقریب لاہورہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ امتیاز نے چاروں ججوں سے مستقل جج کی حیثیت سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والے ججوں میں جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس عالیہ نیلم ،جسٹس عاطر محمود اورجسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں لاہورہائیکورٹ کے ججز صاحبان سمیت بار کے عہدیداروں اور سینئر زوکلا نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں