مسیحی برادری کو سوگ کے موقع پر صبر کرنا چاہیے ‘پر تشددکاروائیوں سے گریز کریں،بشپ آف لاہور کی پر تشدد واقعات کی مذمت کر دی

پیر 16 مارچ 2015 20:00

مسیحی برادری کو سوگ کے موقع پر صبر کرنا چاہیے ‘پر تشددکاروائیوں سے گریز کریں،بشپ آف لاہور کی پر تشدد واقعات کی مذمت کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) بشپ آف لاہور عرفان جمیل نے پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بشپ آف لاہور کا کہناتھا کہ مسیحی برادری کو اس سوگ کے موقع پر صبر کرنا چاہیے اور پر تشددکاروائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی رہنما بار بار لوگوں کو صبر کی تلقین کر رہے ہیں لیکن لوگوں میں غم و غصہ اس حد تک ہے کہ وہ کسی کی بات نہیں مان رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین جذبات کا اظہار ضرور کریں مگر املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں