لاہور میں دہشت گردحملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، واقعہ میں ملوث اندرون و بیرون ہاتھوں کو بے نقاب کرنا چاہیے، حکومت جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سخت اقدامات کرے،مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 16 مارچ 2015 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ لاہور میں اقلیتوں پر دہشت گردی کے حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، اس واقعہ میں ملوث اندرون و بیرون ہاتھوں کو بے نقاب کرنا چاہیے، حکومت جرائم پیشہ افراد کوکیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سخت اقدامات کرے۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سازش کے تحت مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو انصاف فراہم کرے تا کہ اس قسم کے واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرزنے کارروائی کر کے جو آپریشن کیا ہے وہ صحیح کیا ہے، جو جرائم میں ملوث ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، خواہ میں ہوں یا ایم کیو ایم ہو۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے خواہ اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں