وزیر اعلیٰ پنجاب کا دو افراد کو زندہ جلانے والوں کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتاری کا حکم، ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،انصاف کے تقاضے پورے کیے جائینگے،پنجاب حکومت مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، مسیحی برادری احتجاج کے دوران امن کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے ،وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلی سطحی اجلاس میں یوحنا آباد دھماکوں سمیت امن وامان کے تناظر میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ ، شہباز شریف کو دھماکوں بارے ابتدائی رپورٹ پیش، وزیر اعلیٰ کی صوبے بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت
پیر 16 مارچ 2015 20:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دو افراد کو زندہ جلانے والوں کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے،انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ،افسوسناک واقعہ کی مذمت کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ،پنجاب حکومت مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، مسیحی برادری احتجاج کرنے میں حق بجانب ہے، احتجاج میں امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔
وہ پیر کو یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں صوبے کی امن وامان خصوصاً یوحنا آباد دھماکوں کے تناظر میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوحنا آباد میں گزشتہ روزپیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کی مذمت کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
اس واقعہ کے ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔حکومت اس ضمن میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گی اورانصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر اس شخص کا ہے جو یہاں بستا ہے ،وطن عزیز میں رہنے والا ہر شخص پاکستانی ہے ۔ چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب ،نسل یاطبقے سے ہواور ہر شہری کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور اس ضمن میں فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔اعلی پولیس حکام خود اس سلسلے میں سکیورٹی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی ہمارے بھائی ہیں۔ان کے حقوق اورگرجا گھروں کا تحفظ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اورتمام عبادت گاہوں کا سکیورٹی آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گذشتہ روزپیش آنے والے واقعہ میں دو افراد کو زندہ جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے اوران کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام واقعے کی مکمل تحقیقات کراکے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی اورذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ صوبے میں امن عامہ کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری احتجاج کرنے میں حق بجانب ہے، تاہم احتجاج کرتے ہوئے انہیں امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو دھماکوں کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار